نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ لمپی سکن وبائی مرض ہے،جس سے صرف گائیوں نما جانور متاثر ہورہے ہیں،ضلع نوشہرہ محکمہ لائیو سٹاک نے ضلع بھر کے داخلی راستوں رشکئی،خیر آباد،تاروجبہ قمر میلہ اور دیگر علاقوں میں لمپی سکن کے روک تھام کے لیے چیک پوسٹیں قائم کردی گئی ہیں،نوشہرہ میں داخل ہونے والے تمام مویشیوں کو لمپی سکن سمیت دیگر امراض کے سپرے اور ویکسی نیشن کروائے جاتے ہیں،ضلع نوشہرہ کو 32ہزار مویشیوں کی ویکسین فراہم ہوچکی ہیں جس میں 31ہزار مویشیوں کی ویکسی نیشن ہوگئی ہیں،بیماری کی روک تھام میں وسائل اور سٹاف کی کمی آڑے آرہی ہیں،محکمہ لائیو سٹاک نوشہرہ کی ویکسین مکمل طور اوریجنل اور اصل ہیں،مذکورہ ویکسین کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ بے بنیاد ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر اسمعیل،ایچ آر سفیرا طاہر،ویٹرنری اسسٹنٹ شبیر جان بھی موجود تھے،ڈاکٹر اقبال نے مزید کہا کہ لمپی سکن ایک وبائی مرض ہے اور مرض کی وجہ سے پورے خیبر پختون خوا میں کئی ہزار جانوروں کی ہلاکت ہوچکی ہیں لہذا مال مویشی رکھنے والے شہری لمپی سکن کے خلاف ویکسنیشن کرائے تاکہ ان کے مویشی اس بیماری سے محٖفوظ رہ سکے،انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک خیبر پختون خوا عالمزیب مہمند کی حصوصی ہدایت کے مطابق ضلع نوشہرہ میں اب تک 31ہزار سے مویشیوں کو ویکسنیشن کروائی گئی ہیں جس کے انتہائی مثبت نتائج آگئے ہیں،لیکن چند عناصر عوام اور مال مویشی پالنے والوں اور محکمہ لائیو سٹاک مابین منفی پراپیگنڈے کے ذریعے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے،ایسے حالات میں منفی پراپیگنڈوں کے بجائے محکمہ لائیو سٹاک کے ساتھ تعاون کرنے کی ضروت ہیں کیونکہ زراعت اور لائیو سٹاک اس ملک بلخصوص خیبر پختون خوا کی آمدنی کا اہم اور واحد ذریعہ رہ چکا ہے،محکمہ لائیو سٹاک نوشہرہ لمپی سکن سمیت مال مویشیوں کے دیگر امراض کی روک تھام اورخاتمے کے لئے کوشاں ہیں،مال مویشی پالنے والے شہری محکمہ لائیو سٹاک نوشہرہ کے ہدایات کے مطابق اپنے مویشیوں کو ویکسینیڈ کروایئے،اور لمپی اسکن سمیت دیگر وبائی و موسمی امراض پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کریں۔