تخت بھائی (نمائندہ مانند) پلوٹل سخاکوٹ کے مشہور خاندان نثار خان وغیرہ نے منشیات کا دھندہ کرنے والوں سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔منشیات فروشوں کیساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں ہے اگر کوئی ہمارا نام استعمال کرکے منشیات فروشی یا دیگر جرائم میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف انتظامیہ کے کاروائیوں کی مکمل حمایت اور تعاون کرینگے اس موقع پر نثار لان کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان کے ذاتی مسائل ہیں جس کو غلط رنگ دیکر ہمیں بد نام کیا جارہا ہے۔ منشیات فروشی اور جرائم سے بائیکاٹ کا اعلان نثار خان ولد محمد شاہ سکنہ پلوٹل نے پلوٹل میں اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ کے موجودگی میں حلف اُٹھاتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر تھانہ سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر نورزادہ خان اور تھانہ درگئی کے انچارج پوسٹ کمانڈر صابر رحمان اور دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔ نثار خان نے کہا کہ کچھ مخالفین جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے میرے اور میرے خاندان کو بدنام کر رہے ہیں حالانکہ ہماری خاندانی دشمنی اور مسائل ہیں جس کو حل کرنے کے لئے کوششں کر رہے ہیں اس لئے علی الاعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کہتاہوں کہ منشیات فروشی سے ہمارا مکمل تعلق نہیں ہے نہ تو ہم نے پہلے منشیات کو فروخت کی ہے اور نہ ہی کرینگے اور نہ منشیات فروشوں کو سپورٹ کرینگے اور اگر کسی نے ہمارا نام استعمال کرکے کسی قسم کے منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے اور ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف خود بھی قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہوں اور ایسے عناصر کے خلاف انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرونگا۔انہوں نے کہا کہ جتنے بھی جرائم پیشہ لوگ ہیں ان سے آپیل کرتا ہوں کہ راہ راست پر آجائیں اورمنشیات فروشی سمیت دیگرجرائم سے توبہ کر لیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی محب اللہ خان نے کہا کہ نثار خان آف پلوٹل نے اج ضلعی و تحصیل انتظامیہ کیساتھ حلفیہ طور پر منشیات فروشوں سے لاتعلقی کا اظہارکیا ہے اور حلف اُٹھایا ہے کہ منشیات فروشوں سے کسی قسم کا تعلق نہیں ہے اور اگر علاقے میں کسی نے ان کا نام استعمال کرکے منشیات فروشی کا دھندہ کیا تو نثار خان اور اس کا خاندان انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے-