تخت بھائی ( نمائندہ مانند ) اسلام اباد میں مقیم فلسطینی سفیر احمد جواد رفیع نے تخت بھائی کے نواحی علاقہ لوند خوڑ کا مختصردورہ کیا فلسطینی سفیر لوند خوڑ راموڑہ پہنچنے پر مقامی لوگوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر انہوں نے لوند خوڑ بائی پاس روڈ پرزیر تعمیر مسجد خالد بن ولید کا تفصیلی دورہ کیا اور زیر تعمیر مسجد کے مختلف حصے دیکھے اس موقع پر ڈی ایس پی تخت بھائی ایاز محمود خان،ایس ایچ او لوند خوڑ درویش خان بمعہ نفری مسجد انتظامیہ بھی موجود تھے-