تخت بھائی ( نمائندہ مانند )  تھانہ لوندخوڑپولیس کی کامیاب کارروائیاں، عصمت فروشی کے گھناونے دھندے میں ملوث خاتون سمیت تین ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار۔دیگرکارروائیوں میں لوندخوڑ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے 02 سہولت کاروں سمیت 04 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا۔اسلحہ بھی برآمد تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان کا سماجی ومعاشرتی جرائم کی تدارک کے حوالے سے جاری احکامات پر عمل پیرا تخت بھائی سرکل پولیس نے ڈی ایس پی آیازمحمودخان کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ لوندخوڑ درویش حسن خان کی قیادت میں لوندخوڑ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عصمت فروشی کے گھناونے دھندے میں ملوث تین ملزمان حمدولد بابوگل، زمان ولد مامو خان ساکنان میاں خان سنگاو اور مسماۃ (ر)  زوجہ امیرنواب سکنہ خان گڑھی سخاکوٹ حال برت خیل جنگہ کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہوکر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔اسی طرح لوندخوڑ پولیس نے دیگرکارروائیوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے 02 سہولت کاروں سمیت 04 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔گرفتارعناصر کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلاشنکوف، 05 پستول اور متعدد کارتوس برآمد ہوکرملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے