تخت بھائی (نمائندہ مانند) تھانہ ساڑوشاہ پولیس کی کامیاب کارروائیاں، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان گرفتار۔نقدرقم، اسلحہ اور چوری شدہ سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان کی خصوصی احکامات پر عمل پیرا ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل آیازمحمودخان کی نگرانی اور ایس ایچ او ربنوازخان کی قیادت میں تھانہ ساڑوشاہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 05 ملزمان کو گرفتارکیا۔گرفتارملزمان میں راہزنی کی واردات میں ملوث ملزمان عرفان ولد غلام رحمان اور عابدولد شاہ عزت ساکنان ساڑوشاہ جبکہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان عطاء اللہ ولد نزیرمحمد سکنہ نرے ولہ، اویس ولد حیات سکنہ غنی کالونی اور عمرباچہ عرف عمر خطاب ولدزلم خان سکنہ مٹہ سوات حال نرے ولہ شامل ہیں۔گرفتارملزمان نے دوران پولیس انٹاروگیشن اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکی نشاندہی پرراہزنی کے دوران چھینی گئی رقم 16 ہزارروپے نقد اور آلہ خوف پستول 30 بورمع کارتوس جبکہ چوری شدہ سامان 02 عدد واٹرپمپ اور جنریٹروغیرہ برآمد ہوکرملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے