ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طا رق سلا م مروت نے کہا ہے تمام والدین 22 تا 25 اگست، 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے 5 سالہ بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ان اخیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 22 تا 26 اگست 2022 کا باقاعدہ افتتاح کے موقع پر کیا۔ پروگرام کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آبادمیں ہوا جہاں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور انکی فنگر مارکنگ کی۔ مہم کے دوران ضلع بھرکے5 سال تک کی عمر کے کل2 لاکھ 33 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے لیے کل 1316 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے مہم کی تیاریوں کومکمل کرنے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ مہم کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ پولیو ٹیمز کی فل پروف سکیورٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے تمام تر اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام محکمہ جات اور ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں ٹیمز کی نگرانی اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں خصوصا تمام والدین کواپنے5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں ٹیمز کے ساتھ تعاون یقینی بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو علمائے اکرام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے مساجد میں خطبات کے دوران لوگوں کو آگاہی اور پولیو، ڈراپس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاؤہ محکمہ ہیلتھ کو پرنٹ، سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے زریعے لوگوں میں آگاہی کے حوالے سے بھی ہدایت جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیو کنٹرول روم کے زریعے مہم کی مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ مہم کو زیادہ سے زیادہ موثر بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ایبٹ آباد ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال، ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسر، مرکزی ممبر پاکستان پولیو پلس کمیٹی شیخ نثار احمد اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔