بٹ خیلہ (مانند نیوز) ممتاز عالم دین شیخ القرآن مولانا مسیح گل بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے ہماری نئی نسل کو اغوا ء کرلیاہے  مسا جدنوجوانوں سے خالی ہو گئی ہیں عبادات قران وسنت اور مطالعے سے دوری نئی نسل کے اخلاق وکردار اور اسلامی معاشرت کیلئے زہر قاتل ہے یہ صورت حال اجتماعی اور انفرادی طور پر ہم سب کیلئے کھلا چیلنج ہے اس سلسلے میں اگر موثر اور قابل عمل اقدامات نہ کئے گئے تو تاریخ ہمیں کبھی بھی معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اکسفورڈ اکیڈمی میں جماعت اسلامی تحصیل بٹ خیلہ کی جانب سے منعقدہ فیملی پروگرام سے خطاب کر تے ہو ئے کیا تحصیل امیر امجد علی شاہ نے استقبالیہ کلمات کہے پروگرام میں بٹ خیلہ کے مختلف علاقوں سے کارکنان جماعت عام افراد نے اپنے بچوں اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شر کت کی مولانا مسیح گل نے کہا کہ والدین پر سب سے بڑی اور اہم ذمہ داری عائد ہو تی ہے اپنے بچوں کو میٹرک ایف ایس سی میڈیکل اور انجینئر نگ میں زیادہ سے زیادہ نمبروں کی دوڑ شامل کرنے کے ساتھ ساتھ انھیں آخرت کے سب سے بڑے اور منفرد امتحان کیلئے تیار کر نا بھی ہماری ذمہ داری ہے اللہ تعالی نے اس امتحان کا سوانا مہ آوٹ کر رکھے ہیں اور اس کے حل شدہ پرچے بھی ہمارے سامنے ہیں اور ہمیں خود اور اپنے بچوں کو اس پر عمل درآمد کرانا ہے انھوں نے کہاکہ اولاد کا اصل حق ان کی بہترین تعلیم وتربیت ہے ضلعی امیر مولانا جمال الدین نے اختتامی تقریر اور اجتماعی دعا کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے