جمرود (نمائندہ مانند) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر میں بھی پولیو مہم 22 اگست سے شروع ہورہی ہے جو کہ 28 اگست تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح جمرود پریس کلب میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں تحصیل چئیرمین الحاج سید نواب آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر جمرود شکیل احمد خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود ملک محمد احسن سمیت پولیو حکام سید افضل شنواری اور نثار خان نے شرکت کی۔ پولیو حکام کے مطابق اس پولیو مہم کے دوران پورے ضلع خیبر کے 237000 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں جائینگے جس کے لئے 241 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان ٹیموں میں 224 ٹیمیں ڈور ٹو ڈور جبکہ 17 ٹیمیں ہسپتالوں میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گے۔پولیوں حکام کے مطابق تحصیل جمرود میں کل 175 انکاری والدین بھی ہیں جن کو پولیو قطرے پلوانے کے لئے راضی کرنے کی کاوشیں کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں سے ضلع خیبر میں پولیو کی کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا ہے۔تقریب کے آخر میں تحصیل چئیرمین الحاج سید نواب آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہم سب ایک ذمہ دار قوم کی حیثیت سے پولیو مہمات میں کردار کرنا چاہئے اور اپنے تمام 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانا چاہئے۔