جمرود (مانند نیوزڈیسک) بلدیاتی نمائندوں کا ایک ہنگامی اجلاس جمرود پریس کلب میں منعقد ہوا جسمیں تحصیل چیئرمین سید نواب آفریدی کے علاوہ جمعیت علماء اسلام سمیت متحدہ آزاد پینل کے چیئرمینوں کے ساتھ ساتھ مختلف این سی اور وی سیز کے کسان کونسلرز،یوتھ کونسلرز، خواتین کونسلرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی،بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ روا رکھے متعصبانہ روئے،اور بدنیتی کے حد پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگر 5 ستمبر تک بلدیاتی نمائندوں کو انکے آئینی اختیارات منتقلی اور فنڈز جاری نہیں ہوئے تو آئندہ پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ ہوگا،ہر این سی وی سی چیئرمین اور کونسلرز آپنے حلقوں میں پولیو حکام اور مقامی انتظامیہ سے کسی قسم کا تعاون نہیں کرے گا،انہوں نے کہا کہ پولیو سے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ دستاویزات کے آٹسٹیشن سے بھی مکمل بائیکاٹ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے 8 مہینے پورے ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک قبائلی بلدیاتی نمائندوں کو نا فنڈز ملے ہیں اور نا دفاتر۔ مزید یہ کہ صوبائی حکومت نے بدنیتی کی حد کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں سے اختیارات چھین کر بیوروکریسی، اور تحصیل ٹی ایم اے کو دے دی ہے،انہوں نے کہا کہ آگر نظام صرف بیوروکریسی نے ہی چلانی ہے تو پھر بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کی ضرورت کیا تھی۔بلدیاتی نمائندوں نے حکومت کو دھمکی دے دی ہے کہ بروقت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور فنڈز جاری نا کرنے کی صورت میں آئندہ پولیو مہم سے مکمل بائیکاٹ ہوگا جس پر تمام چیئرمینوں اور کونسلرز نے اتفاق کیا۔