پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) ضلع کرم میں پانچ سال سے کم عمر کے  بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے ویکسینیشن مہم بائیس اگست کو شروع ہوگی ڈی ایچ او عطاء اللہ کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلانا ضروری ہےپاراچنار میں پولیو مہم کے آغاز کے حوالے سے سول ہسپتال میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی اے ڈی سی معظم خان بنگش نے بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ضلع کرم ڈاکٹر عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ ضلع میں ایک لاکھ تیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے چھ سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ویکسینیشن کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اپر کرم پولیو فری زون قرار دیا گیا ہے مگر آس پاس کے علاقوں ٹل، ہنگو، خیبر،وزیرستان اور خصوصا افغانستان میں یہ وائرس موجود ہے جس کی وجہ سے یہ ضلع کرم کو بھی متاثر کرسکتا ہے لہذا والدین اپنے کم عمر بچوں کو لازمی طور پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ اس موذی مرض سے مستقل بنیادوں پر چھٹکارا حاصل کیا جا سکیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے