اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہباز گل کیس کا بدلہ لینے کے لئے ہم پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں پتہ چل رہا ہے پرویز الٰہی کی حکومت آئی ہے لیکن ہم وہ جماعت نہیں جو کیسز سے گھبرا جائے، ہم ڈٹ کراس فسطائیت کامقابلہ کریں گے اور سرخروہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بنی گالہ سے ریموٹ کنٹرول سے چلائی جارہی ہے اور پرویز الٰہی چابی والاکھلونا ہیں، عمران خان چابی بھرتے ہیں تو وہ چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی نے نجی گارڈز کواسمبلی میں داخل کرایا تھا اور ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا، پائیوڈین لگا کرپٹیاں باندھی گئیں تھیں جبکہ ڈپٹی سپیکر کو مار پڑتے سب نے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف ثبوت ہیں تو ضرور کارروائی کریں لیکن اس وقت شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ نے ناکردہ جرائم کی سزائیں بھی کاٹی ہیں اور ہم نے تو 90،90 دن کا ریمانڈ بھگتا ہے واویلا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ 25 مئی کو آپ نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی اور جان دینے والے پولیس والے کا مذاق اڑایا اور اب وزارت داخلہ پنجاب ملک دشمن بیانیے کا تحفظ کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کسی رہنما کوگرفتار کیا تو آپ سب کی گرفتاریاں ہونگی، پرویزالٰہی پورا زور لگالیں لیکن انتقام کی روش کا خمیازہ پرویز الٰہی اور انکے صاحبزادے بھگتیں گے۔mk/nsr

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے