چترال (مانند نیوز ڈیسک) چترال میں خاتون سمیت7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔چترال میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے اور سیلابی ریلے میں خاتون سمیت 7 افراد بہہ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 2 افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس کے علاوہ چترال میں سیلابی ریلے میں پھنسے 15 افراد کو بچا لیاگیا۔اس سے قبل وادی نیلم کے علاقے رتی گلی میں بادل پھٹنے سے نالے میں طغیانی آگئی، ریلے میں بہہ جانے والے 5 سیاحوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔رتی گلی کلاڈ برسٹ کے بعد علاقے میں پھنس جانے والے دو سو سے زائد سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے