کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان میں بارش اور سیلاب سے مزید 9افراد جاں بحق ہو گئے،جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 216 ہو گئی۔پی ڈی ایم اے نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہونے والی بارشوں اور سیلابی صورتحال سے 10 بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 216 ہو گئی ہے۔ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہو کر 93 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے ہونے والے زخمیوں میں 52 مرد،11 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ مجموعی طورپر 26 ہزار 567 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے