انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) ترکیہ میں ٹریفک حادثے میں 32 افراد جاں بحق ہوگئے،پاکستان نے المناک حادثے پراظہار افسوس کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غازی انتیپ میں مسافر بس سڑک کنارے کھڑی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 32افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔پاکستان نے المناک حادثے میں اموات پر ترکیہ سے اظہار افسوس کیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا  ہے کہ ترکیہ میں المناک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔المناک ٹریفک حادثے کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا۔ متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ دکھ کی گھڑی میں عوام اور ترک حکومت کے لیے گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے