اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس اپنی ذمہ داریاں تندہی سے جاری رکھے گی اور دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس عوام اور ملک کے لیے اپنے کام کو سنجیدگی سے لیتی ہے اور ہم ہر حال میں قوم کی خدمت کا حلف اٹھائے ہوئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ پولیس جوان پوری ذمہ داری سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ہم کسی قسم کی بدنظمی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد اور خاتون مجسٹریٹ کے خلاف کیس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو نہیں چھوڑیں گے ان پر کیس کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ آپ بھی تیار ہوجائیں آپ کے خلاف بھی کیس کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے