نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) خویشگی بالا میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر اور چیئرمین ویلج کونسل سمیت درجنوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل،شمولیت اختیار کرنے والوں میں جماعت اسلامی خویشگی بالا کے امیر محمد زیب،چیئرمین ویلج کونسل خان ایاز شعیب اور انکے دیگر ساتھی شامل ہیں،بڑی شمولیت کے بعد خویشگی بالا میں پی ٹی آئی مستحکم پوزیشن پر آگئی، اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی خویشگی بالا محمد زیب کے حجرے میں شمولیتی جلسہ منعقد ہوا جس سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے خطاب کیا، امیر جماعت اسلامی خویشگی بالا محمد زیب،چیئرمین ویلج کونسل خویشگی بالا خان ایاز،شعیب نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی سے مستغفی اور پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کیا، صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف پرویزخان خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ھم نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پاکستان کے ھر نوجوان کی حمایت حاصل ہے آج ھر نوجوان باخبر اور تعلیم یافتہ ہے اور خود فیصلہ کرنے والاہے،مخالفین کی ھرکوشش کے باوجود عمران خان کو ہر محاذ پر نئی کامیابی مل رہی ہیاور انشاء اللہ عمران خان بہت جلد دو تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت میں ہونگے پھر چوروں کے اس سرٹیفائیڈ ٹولے کو اپنے آقاؤں کے ھاں بھی پناہ نہیں ملیگی، شمولیتی جلسے سے ایم پی اے ابراہیم خٹک، حاجی انوار الاسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے