نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) امانگڑھ میں اپنے سگے بھائی کے گھر سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار۔نقدی اور زیورات برآمد۔دو ہفتے قبل کامران علی ساکن  لیبر کالونی امانگڑھ نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنے فیملی کیساتھ تفریح کیلئے گئے ہوئے تھے۔واپس آکر دیکھا تو کسی نے کمرے کے تالے تھوڑ کر ساڑھے 03 تولے سونا اور نقدی چوری کرکے لئے گئے تھے۔نورالاسلام خان SHO اضاخیل نے موقع سے شواہد کو اکھٹا کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔موجود شواہد اور حالات سے پولیس کو علم ہوا کہ چوری میں کوِئی گھر کا فرد شامل ہے۔جس پر گھر کے افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔مدعی کے بھائی نے دوران تفتیش سب اُگل دیا۔ملزم بہار علی ولد نیاز علی ساکن لیبر کالونی امانگڑھ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم کی نشاندہی پر سونے کا ہار اور فروختگی رقم 73 ہزار روپے برآمد کر لئے گئے۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے