نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) اکبرپورہ کے علاقے خوشمقام میں طلباء کو اسلحے کی نوک پر لوٹنے والے راہزن گرفتار۔ملزمان کا اعتراف جرم۔مالمسروقہ برآمد۔12-8-2022کو عبیداللہ ساکن خوشمقام نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھی کے ہمراہ ٹیوشن سے واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحے کی نوک پر ہم دونوں سے موبائیل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے طلباء کو لوٹنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسماعیل شاہ خان DSP پبی کی سربراہی میں ضیاء خان SHO اکبرپورہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے علاقے میں مشتبہگان کی چھان پڑتال شروع کی۔جدید طریقہ تفتیش سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان واجد ولد طارق اور اجمل ولد معراج ساکن اکبرپورہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔