سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک)200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی 91ویں قرعہ اندازی 15ستمبر بروز جمعرات حیدر آباد میں منعقد ہوگی جس کا پہلا انعام ساڑھے 7لاکھ روپے اڑھائی لاکھ روپے کے پانچ انعامات جبکہ 1250روپے کے 2394انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔ قبل ازیں 40اور 25ہزار روپے والے پریمیم پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 12ستمبر بروز پیر کراچی اور فیصل آباد میں منعقد ہوگی 25ہزار روپے پریمیم پرائز بانڈ کا پہلا انعام 3کروڑ روپے دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے پانچ انعامات جبکہ 3لاکھ روپے کے 700انعامات رکھے گئے ہیں اسی طرح 40ہزار روپے والے پریمیم پرائز بانڈ کا پہلا انعام 8کروڑ روپے دوسرا انعام 3 کروڑ روپے کے تین انعامات اور پانچ لاکھ روپے کے 660انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائینگے۔