ابو ظبی (مانند نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے 6سال بعد ایران میں اپنا سفیر واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای)نے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امارات جلد اپنا سفیر ایران میں واپس میں بھیجے گا۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سفیر واپس بھیجنے کا مقصد ایران سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور باہمی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔یو اے ای نے 2016 میں ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے اور سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔ایران میں سعودی عرب کے سفارتی مشن پرمشتعل مظاہرین کے حملے کے بعد یواے ای نے بطور احتجاج ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ مظاہرین سعودی عرب میں ایرانی رہنما کو سزائے موت دینے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے