کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہے، اور کیا یہ شخص میرے،میاں نواز شریف، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کارروائیاں کرسکتا ہے اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے۔ ادارو ں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی ہوس چڑھتے رہیں گے۔ پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق ان خیالا ت کااظہار آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزراء سے ملاقات میں کیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔اور ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے