سرگودھا (مانند نیوز ڈیسک) بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف شہر شہر گاؤں گاؤں حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنوں کا سلسلہ زور پکڑ نے لگا اور موجودہ وفاقی حکومت اور ان کے اتحادیوں کیخلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے،بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف سرگودھا سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں دھرنے اور احتجاج کے باعث لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا، بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔شہریوں نے کہا کہ پاکستان میں 75سالہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ جس کا بجلی کا بل 1000روپے آتا تھا اس کا بل 8000روپے کردیا جائے اس لحاظ سے بجلی کا یونٹ عوام کو 80روپے میں دیا جارہا ہے اسی طرح دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مشکلات میں مبتلا ہیں اور ا نہوں نے کہا کہ موجودہ امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام کیلئے جینے کی راہیں بند کردی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے