ملاکنڈ (مانند نیوز) بٹ خیلہ بازار میں بجلی بلز میں FPAظالمانہ ٹیکس کے خلاف عوامی حلقوں کی طرف سے بھرپور مظاہرہ حکومت اور محکمہ واپڈا کے خلاف پرجوش نعرے بجلی ھماری ملاکنڈ کی اپنی پیداوار ہیں فوری طور پر مزکورہ ٹیکس کو واپس لے ورنہ عوام بجلی بلز نہ جمع کرنے پر مجبور ہو گیں بھت جلد پورے ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پھیہ جام ھوگا مظاہرہ سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق محلہ ابراھیم خیل کے وائیس چیرمین عارف خان اور سماجی کارکن عارف شاہ کے کال پر بجلی بلز میں FPAظالمانہ ٹیکس کے خلاف عوامی حلقوں نے خوڑ بٹ خیلہ سے پرانے بس سٹینڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں تاجرو عوامی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی مظاھرہ سے ٹریڈ فیڈریشن ملاکنڈ ڈویژن کے جنرل سیکرٹری زوار خان سابق صدر انجمن تاجران بٹ خیلہ حاجی شاکراللہ خان جماعت اسلامی تحصیل بٹ خیلہ کے امیر مفتی ارشاد پیپلز پارٹی کے مسلم خان اور عارف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ملک میں کمر توڑ مھنگائ ھے دوسرے طرف حکومت نے کئ ماہ سے بجلی بلز میں FPAظالمانہ ٹیکس کا سلسلہ شروع کیا ھیں جوکہ سراسر ظلم اور ناانصافی ھے جس کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کر سکتے آج ھم نے اپنے احتجاج کا آغاز کیا ھم اس مظاہرے کے زریعے حکومت محکمہ واپڈا کے اعلی حکام کو خبر دار کرتے ہیں کہ بجلی ھماری ملاکنڈ کی اپنی پیداوار ہیں جس پر فیول کا کوئ خرچہ نھیں اس لئے یونٹ کا قیمت10روپے مقرر کریں ھم اصل بلز کے علاؤہ کسی قسم ٹیکس کو تیار نہیں ہیں اگر فوری طور پر حکومت نے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا نھیں کیا تو عوام بجلی بلز نہ جمع کرنے پر مجبور ہو گے اور بھت جلد پورے ملاکنڈ ڈویژن میں اس ظالمانہ غنڈہ ٹیکس کے خلاف عوامی سیاسی سطح پر تاجرز مشران مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال پھیہ جام اور بھرپور احتجاج کی کال دینگے اور سلسلے میں کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے