ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) محرم الحرام میں بہترین سیکیورٹی خدمات سرانجام دینے پرڈی پی او ہنگو آصف بہادر کی طرف سے ہنگوضلعی پولیس کے 9 اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقدانعامات سینوازاگیا۔پولیس فورس میں موجود فرض شناس اور محنتی افسران اور اہلکاروں کو ہمیشہ حوصلہ افزائی کے حامل اقدامات سے نوازا جاتا ہے ہنگو میں محرم الحرام میں مکمل امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں نے اپنیفرائض بہترین اندازمیں اداکئے۔ڈی پی او آصف بہادر۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی فرائض کی ادائیگی اور اچھی کارکر دگی کے اعتراف میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو آصف بہادرنیہنگوپولیس کے9اہکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اورنقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو آصف بہادر نے کہا کہ پولیس فورس کی امن،مذہبی رواداری کی فضا کے قیام اور حکومتی رٹ کے تحفظ کے لیے قربانیاں اور خدمات کسی تعارف اور تشہیر کی محتاج نہیں۔اسی لیے احسن کارکردگی پر اہلکاروں اور افسران کو حوصلہ افزائی کے حامل اقدامات سے نوازا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس نے محرم کے لیے سیکورٹی تناظر میں جو خدمات سرانجام دئیے وہ اس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا عملی اعتراف ہیں اور یوں ہنگو میں مزہبی رواداری کا ماحول برقرار رہا اور امن و امان کی فضا قائم رہی۔انعام پانے والوں میں اے ایس ائی شیرزمان خان، او ایس ائی حیدر،LHCمحمدعرفان،شاہ ماز گل،محمداسرار،سمیع اللہ،اقرارعلی،کنسٹیبل گلفام حسین اورایکس سروس مین شامل ہے۔