پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) پاراچنار میں شہری شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک نے پودا لگا کر باقاعدہ طور پر شہری شجر کاری مہم کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر واصل خان خٹک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر شہری علاقوں میں پودے لگائے جارہے ہیں جس کا مقصد شہری علاقوں میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانا ہے شجر کاری مہم کے دوران اے ڈی سی ریوینیو فیاض خان، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر حسنین بھی موجود تھے اس موقع پر عوام میں پودے بھی تقسیم کئے گئے