تورغر (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اپ لفٹنگ فورم کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن، فرینڈز ویلفئیر ایسوسی ایشن اور الٹرنیٹو لرننگ پاتھ ویز کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی میٹنگ کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر تورغر نے نے تمام شرکاء کا خیرمقدم کیا۔  چیئر نے فورم کو بتایا کہ ضلع کی تعلیم/ خواندگی کی شرح کی موجودہ صورتحال خاص طور پر،خواتین طالب علموں کی،  شرح خواندگی بہت کم ہے۔ ڈپٹی کمشنر تورغر نے فورم کو مزید بتایا کہ اس موضوع کی میٹنگ کم شرح خواندگی کی وجوہات کی نشاندہی کرنے اور تعلیمی اصلاحات اور انقلاب برپا کرنے لیے منعقد کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر تورغر  نے ضلع کے دور دراز علاقوں میں تعلیم کے فروغ کے لیے ضلع میں کام کرنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں کو سراہا۔  خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں حکومت کا کوئی تعلیمی مرکز کی سہولیات موجود نہیں ہیں. مزید انہوں نے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام تعلیمی ادارے جہاں ڈبل شفٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کو اجرت نہیں ملی اس بابت دفتر ڈپٹی کمشنر تورغر میں تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے تا کہ مناسب حل نکال کر بقایا جات کی ادائیگی ممکن ہو سکے۔فرینڈز ایسوسیشن نے فورم کو بتایا کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میرا مداخیل کی عمارت تیار ہو چکی ہے جسکے لئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ درکار اساتذہ کی فراہمی یقینی بنائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے میٹنگ کے اختتام پر سب شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور تورغر مین تعلیمی سرگرمیوں کی بہتری کے لئے مزید ہدایات بھی جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے