اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور بغاوت کے لئے اکسانے کے مقدمے میں زیر حراست شہباز گل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیرحراست تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔وکیل شہباز گل فیصل چوہدری اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی بھی عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ یہ اخراج مقدمہ کی درخواست ہے، اخراج مقدمہ سے متعلق 2012 کا سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ بھی ہے، آپ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو دیکھ لیں۔شہبازگل کے وکیل شعیب شاہین نے شہباز گل کے ٹرانسکرپٹ کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہائی کورٹ آرڈر کی مصدقہ نقول بھی فراہم کی جائیں۔پراسیکیوشن نے بھی اضافی دستاویزات جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ میں اگلے دو ہفتے دستیاب نہیں ہوں۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے