اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پاک فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پی اے ایف قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف و ریسکیو امداد فراہم کرنے اور انکی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ پاک فضائیہ کے فیلڈ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کو چوبیس گھنٹے مفت علاج اور ادویات کی فراہمی سمیت پی اے ایف ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں کی جانب سے سیلاب متاثرین میں تیار کھانا، راشن اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کی جارہی ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1174 راشن پیکٹ، 13200 پاؤنڈ بنیادی اشیائے خوردونوش ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ پی اے ایف کی میڈیکل ٹیموں نے 695 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے