اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ہم اللہ کے گھر سے ہو کر آئے ہیں اور وہاں بھی ہم نے شہباز گل کے لئے دعا کی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر تشدد کروانے والوں میں شہباز گل بھی شامل تھے لیکن ہم کسی پر تشدد کے حق میں نہیں، پی ٹی آئی رہنما پر تشدد ہوا بھی نہیں ہے، دراصل انہیں ان کا اپنا خوف پریشان کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں رانا ثنا اللہ کی حوالات میں چینی پھینک دی جاتی تھی، شوہر پر تشدد ہوتا تھا تو وہ گھر آکر بتاتے نہیں تھے لیکن ہمیں محسوس ہوجاتا تھا۔رانا ثناء کی اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر نے شہباز گل پر تشدد نہیں کروایا، یہ اپنے کئے کی سزا بھگت رہے ہیں لیکن میں سمجھتی ہوں کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہونا چاہیے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے