اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جن جگہوں پر سیلاب نہیں آیا وہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عذاب آیا ہوا ہے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں پھوٹ پڑ چکی ہے، ن لیگ اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عدلیہ بھی محسوس کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہونا چاہیے، ان کو ووٹ کا حق ملنے سے آئندہ الیکشن کا نتیجہ اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اداروں سے بڑا نہیں اور کوئی ادارہ پاکستان سے بڑا نہیں، 13 جماعتیں عمران خان کو دیوار سے لگانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کو گلی ڈنڈے کا کھیل بنا دیا گیا ہے، میں لندن گیا ہی نہیں دبئی گیا تھا، نیٹ بند ہونا عمران خان کی تقریر کو ہٹانے کی مشق تھی، قومی سلامتی عوام کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل فوری انتخابات ہیں، اسی سال الیکشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے