کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے عمران خان کی لائیو کوریج پر پابندی کے خلاف آئینی درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔ علی زیدی کی آئینی درخواست عمر سومرو ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ لائیو کوریج آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترداف ہے اور 20 اگست پیمرا کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔درخواست میں وزرات اطلاعات و نشریات، چیئرمین پیمرا اور پی بی اے  کو فریق بنایا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے