نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے مسجد سے پنکھے اور دوسری اشیاء چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔نشاندہی پر چوری شدہ اشیاء برآمد۔ایک ہفتہ قبل گل خان ساکن توحید آباد خیشگی پایان نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ رات کو نامعلوم چور مسجد سے 06 عدد پنکھے،سٹبلائزر اور 06 عدد پائپ چوری کرکے لے گئے ہیں۔اُسامہ امین چیمہ ASP کینٹ نے مسجد سے چوری پر مراد خان SHO کلاں کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے علاقے میں مشکوک افراد کی پتہ براری شروع کر دی۔چند دن کے مسلسل محنت سے مسجد سے چوری کرنے والے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم عارف ولد محمد رازق ساکن غریب آباد خیشگی پایان کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزم کی نشاندہی پر پنکھے،سٹبلائزر اوردوسری اشیاء برآمد کر لی گئی۔