نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) 8ستمبر کو نوشہرہ میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا اعلان. ضلع بھر سے ہزاروں عاشقان مصطفیٰ شریک ہونگے. مرکزی قائدین خطاب کریں گے. تفصیلات کے مطابق عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نوشہرہ کے امیر قاری محمداسلم حقانی کی صدارت میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نوشہرہ کا بھرپور مشاورتی اجلاس منعقد ہوا. اجلاس سے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی،صوبائی مبلغ مولانا عابد کمال اور ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد شیراز نے خطاب کیا. مقررین نے کہا کہ 7ستمبر 1974 کو قادیانیوں کو پاکستان کے قومی اسمبلی میں کافر قرار دینے کے حوالے سے یہ دن ہر سال یوم الفتح کے طور پر منایا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قادیانیوں نے سابق حکومت کی وساطت سے اپنی تبلیغی سرگرمیاں تیز کردی لیکن الحمداللہ جمیعت علماء اسلام کے جرآت مند قیادت نے انکے اس کوشش کو ناکام بنادیا. انہوں نے کہاکہ اس خوشی میں یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منایا جاتا ہے جسمیں مقامی سطح پر جلسے منعقد ہوتے ہیں جبکہ 8 ستمبر کو مرکزی جلسہ ہوگا.  نوشہرہ کے مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما نمونہ اسلاف حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب اور ولی ابن ولی حضرت مولانا عزیز احمد صاحب اس اجتماع میں خصوصی شرکت فرمائیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے