سوات (مانند نیوز ڈیسک ) سوات مینگورہ میں سیلاب نے تباہی مچادی، سیلابی ریلے میں بہہ کر چھ سالہ بچی جاں بحق، سیلاب کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، عوامی املاک کو نقصان، متعدد موٹر کار، رکشے، مال مویشی سیلاب کے نذر، عوام میں شدید خوف و ہراس،خوڑ کی قریبی آبادی زیر آب آنے کیوجہ سے لوگ محفوظ مقامات منتقل، سوات علاقہ اسلام پور میں سمانی بجلی گرنے سے مرغزار کے ندی میں شدید طغیانی آگئی جس نے سیلابی شکل اختیار کرلی سیلابی پانی میں لندے کس مینگورہ کی رہائشی چھ سالہ ثناء ببہ کر جاں بحق ہوگئی جس کی لاش اوڈیگرام ٹانگئی کے مقام سے برآمد کرلی گئی مقامی لوگوں نے بچی کی لاش کو ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے حوالے کردی جنہوں نے بعد میں لاش کو والدین کے حوالہ کردیا زرائع کے مطابق سیلابی پانی مینگورہ کے مختلف علاقوں لنڈے کس،شریف آباد،رحیم آباد،فیض آباد،سنہری محلہ بنر،مکان باغ میں مقامی آبادی میں گھس گیا جہاں پر سیلابی پانی نے تباہی مچادی سیلابی پانی میں ایک موٹر کار،ایک رکشہ،گھریلوں سامان متعدد مویشی بھی بہہ گئیں سیلاب کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکارموقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو اپریشن شروع کردیا،مقامی ایم پی اے فضل حکیم خان،اے ڈی سی سوات سہیل خان اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ضلعی سربراہ ملک شیر دل خان بھی موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ علاقوں کا دوہ کیا اور ریسکیو اپریشن میں حصہ لیکر متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔اخری اطلاع آنے تک مختلف علاقوں میں ریسکیواپریشن جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے