بٹ خیلہ(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں کمپیوٹر آپریٹرز کا اپنے 3 مطالبات کے حق میں مظاہرہ اور نعرہ بازی اگر ائ ٹی پروفیشنل الاؤنس نام کی تبدیلی سروس سٹرکچر کے مسائل فوری طور پر حل نہ ھوئے تو صوبائی سطح پر پشاور میں احتجاج کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار آئ ٹی ایسوسی ایشن ضلع ملاکنڈ کے زیر اھتمام ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ میں مظاہرہ سے انجینر کلیم اللہ اور ثناءاللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا اس سے قبل تمام محکموں میں کام کرنے والے کمپیوٹراپریٹرز نے ضلعی سیکرٹریٹ میں جمع ہو کر اجلاس منعقد کیا اور ایک بجے تک دفاتر می کام کرنے سے بائیکاٹ کیا جس کیوجہ سے عوام کو اپنے کام کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا ہوا مقررین نے کہا کہ گزشتہ چار دن سے ھم اپنے جائز مطالبات آئ ٹی پروفیشنل الاؤنس٫ نام کی تبدیلی یعنی کمپیوٹر آپریٹر کی جگہ ایڈیشنل /اسیسٹنٹ ڈائریکٹر اور سروس سٹرکچر ٹائم سکیل شامل ہیں انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ھمارے ان تین مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے ورنہ ھمارا یہ احتجاج جاری رہے گی اور بھت جلد پشاور میں صوبائی سطح پر بھرپور احتجاج کر ینگے