تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) تخت بھائی شہر میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے قاتلانہ نفاذ کے خلاف عوام کا ملاکنڈ روڈ پر احتجاجی دھرنا۔ شدید غم و غصے کا اظہار۔ اس موقع پر مظاہرین نے بجلی کی بلیں احتجاجا جلادی۔ اگر حکومت اور واپڈا حکام نے فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے ظالمانہ فیصلے کو واپس نہ لیا تو آئندہ ماہ بجلی بل جمع نہ کرنے اور کفن پوش تحریک چلانے کا اعلان۔ احتجاجی دھرنے کی وجہ سے ملاکنڈ روڈ کو مسلسل دو گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کے لئے بند رکھا گیا۔جس وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔احتجاجی مظاہرے سے جے یو آئی (ف) ضلع مردان کے سیکرٹری اطلا عات مولانا قیصر الدین، پی پی پی ضلع مردان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عرفان مہمند،جماعت اسلامی کے رہنماء اور تحصیل تخت بھائی کے سابق ناظم محمد نواز طاہر، تنظیم تاجران تخت بھائی کے سینئر نائب صدر قاضی جاوید، ویلج کونسل دامن کوہ کے چیئرمین سیف اللہ، سابق نائب ناظم قاضی اقبال، جنرل کونسلر میاں محب اللہ اور جہانگیر خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بجلی کی بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کی نفاذ نے غریب عوام کو زہنی مریض بناکر خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ اگر فوری طور پر بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نفاذ کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو غریب عوام کا زندگی گزارنا مزید مشکل ہوجائیگی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت اور واپڈا حکام نے قاتلانہ فیصلے کے نفاذ کوفی الفور واپس نہ لیا تو عوام سروں پر کفن باندھ کر کفن پوش تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔بعد میں مظاہرین اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز آفریدی، ڈی ایس پی سرکل آیاز محمود خان اور ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی مقدم خان کی یقین دہانی پر پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے