بٹ خیلہ (مانند نیوز) ٹی ایم اے بٹ خیلہ کی طرف سے شہر بھر کا کوڑا کرکٹ مقامی شہری کی  اراضی پر ڈالنے کے لیے لگائی گئی سیکشن فور کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ٹی ایم اے سیاحتی مقام پر گند و غلاظت ڈالنے کی بہ جائے کوئی دوسری مناسب جگہ تلاش کریں واک اور پکنک سپاٹ کو گندا نہ کریں ان خیالات کا اظہار متاثرہ شہری معراج علی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے نے  جس جگہ کا انتخاب کیا ہے وہ اس کے لیے بالکل موزوں نہیں ہے کیونکہ یہ جگہ لنک باڈوان روڈ کے ساتھ دریائے سوات کے قریب واقع ہے اور اسی روڈ کو مقامی شہری نہ صرف پکنک سپاٹ کے طور پر بلکہ پیدل واک  کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں جس سے عام وخاص کو مختلف امراض کے ساتھ اس سے  شدید تعفن اور مشکلات کا سامنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے نے ان کی جگہ پر سیکشن فور لگا کرظلم زیادتی اور زبردستی کی ہے جس کے خلاف وہ ہائی کورٹ سے رجوع کرچکے ہیں انہوں نے ٹی ایم اے حکام سمیت صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ یہ فیصلہ واپس لیں اور انہیں احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے