ملاکنڈ (مانند نیوزڈیسک) حالیہ شدید بارشوں کے باعث سوات موٹر وئے پلئی کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات موٹر وئے ٹریفک کے لئے عارضی طور پر بند کردیا گیا سوات موٹر وئے پر بحالی کاکام جاری ہے پلئی انٹر چینج اور الہ ڈھنڈ چکدرہ انٹرچینج کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ ملاکنڈ انتظامیہ نے دریائے سوات کے کنارے اباد لوگوں کو ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر محفوظ مقام منتقل کرنے کی یدایت جاری کردی ہے تفصلات کے مطابق حالیہ شدید بارشوں کے بآعث ملک کے دیگر حصوں کے طرح سوات موٹروئے کے پہاڑ سے لینڈسلائیڈنگ کے باعث سوات موٹروئے کو عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردیاگیاہے موٹروے حکام کے مطابق سوات موٹروئے پر بحالی کاکام جاری ہے تاہم مذید لینڈسلائیڈنگ کےخطرے کے باعث موٹروئے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے موٹر وئے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز سوات موٹروئے کے بجائے جی ٹی روڈ استعمال کریں موٹروئے کھولنے میں ٹائم لگے گا موٹروئے بندش کے باعث پلئی انٹر چینج اور الہ ڈھنڈ ڈھیری انٹر چینج پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہےجبکہ دوسرے جانب ملاکنڈ انتظامیہ نے دریا سوات کے کنارے اباد لوگوں کو ممکنہ سیلابی ریلے کے پیش نظر محفوظ مقام منتقل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے