بریکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا مینگورہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، اور متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے موصوف نے لنڈیکس، بنگلہ دیش، سوات پریس کلب اور ہاکی گراونڈ اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر سوات کو نقصانات کی تفصیل مرتب کرنے کی ہدایت کی اور امدادی کاروائیاں جلد مکمل کرنے، تمام متاثرہ علاقوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی بھی ہدایت کی