اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق گریڈ 7 سے 16تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دی جائے گی جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی 2 دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔