سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ، ڈبلیو ایس ایس سی اور ریسکیو1122 کے افسران کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کی اور مسائل دریافت کئے۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ریلیف اور بحالی کے اقدامات 24 گھنٹے جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، سیلابی پانی اترنے، راستے اور گھروں کو کلیئر کرنے کے اقدامات ہورہے ہیں، امید ہے یہ کام جمعہ کے روز شام تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے بھاری مشینری سے کام ہو رہا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کیلئے اہلیان علاقہ بھی مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خادم کیطرح آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور سیلاب متاثرین کیدکھ میں برابرکا شریک ہوں انہوں نے واضح کیا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ مدد اور خدمت کا وقت ہے لہذا تمام بلدیاتی ممبران اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں بھی ریلیف اقدامات میں کمی بیشی ہے تو مجھ سے براہ راست رابطہ کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے