سوات (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے پولیو حکام اور ضلعی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ مینگورہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیو ویکسین کیلئے خصوصی کیچ آپ مہم شروع کی جائے تاکہ سیلاب کی وجہ سے عارضی نقل مکانی کرنے والے خاندانوں میں بچے پولیوں کے قطرے پینے سے محروم نہ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے خصوصی کیچ آپ مہم شروع کردی گئی ہے۔ضلعی محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق مینگورہ کے مختلف علاقوں میں 100 بچوں کو پولیو مہم کے دوران سیلابی صورتحال کی وجہ سے قطرے نہیں پلائے جاسکے تھے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر خصوصی کیچ آپ مہم شروع کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا تھا کہ غیر معمولی صورت حال کی وجہ سے پولیو مہم میں مشکلات درپیش ہوئیں جس کے حل کیلئے فوری متبادل پلان تشکیل دیا گیا ہے اور اس ضمن میں وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے تحصیل مٹہ کے باقی ماندہ یونین کونسلوں میں ہفتہ اور اتوار کو خصوصی مہم چلانے اور س ضمن میں بھر پور اقدامات کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ وہ گذشتہ روز پولیو مہم کے حوالے سے ایوننگ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ضلعی انتظامی آفسروں اور صحت حکام نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے