سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ میں جاری فلڈ ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کئے، انہوں نے سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو سرگرمیوں میں شرکت اور مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے اداروں اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا اور خود بھی ریلیف و ریسکیو سرگرمیوں میں شریک ہوئے۔ ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کی سربراہی کرتے ہوئے انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکموں کو عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک فلڈ ریلیف و بحالی اقدامات جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آزمائش کی ہر گھڑی میں عوام نے صبرو تحمل سے کام لیا ہے اور صوبائی حکومت نے ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور بحالی کے بعد انفراسٹرکچر کی بحالی پر توجہ دی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے