بٹ خیلہ (مانند نیوز) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی بارشوں نے تباہی مچا دی مختلف مقامات میں مکانات گرنے سے دو افراد زخمی جبکہ سیلابی ریلے چاولوں کی فصل اور کھتوں میں داخل ہوگئے جس سے چاولوں کی فصل اور کھتوں کو شدید نقصان پہنچا  سوات موٹر وئے کے مقام پر دوسرے روز بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دوبارہ موٹروئے کو ٹریفک کےلئے بند کردیا گیا جبکہ بجلی کی پول سیلابی ریلے میں گرنے کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ عارف خان یوسفزئی نے سیلابی ریلے سے متاثرہ مقامات کا دورہ کرکے نقصانات کاجائزہ لیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ علاقہ الہ ڈھنڈ ڈھیری میں  شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی  جسکے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیاجبکہ ہیبت گرام تھانہ میں  صابر خان ,امین اللہ  اور اسدجمال کی گھر کی دیواریں اور کمرے کی چھت گر گئی جبکہ سوات موٹر وئےپلئی کے مقام پر دوسرے روز بھی لینڈسلائیڈنگ کے باعث سوات موٹر وئے کو ٹریفک کے دوبارہ بند کردیا گیا ملاکنڈ لیویز اور موٹروئے حکام نے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ٹرانسپورٹرز موٹروئے کے بجائے میں جی ٹی روڈ استعمال کریں دوسری جانب ملاکنڈ یونیورسٹی روڈ اور چکدرہ پل پر سیلابی ریلے گزرنے کے باعث روڈ کوٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہیڈورکس کے مقام پر پل کا ایک حصہ سیلابی ریلے میں بہہ گیاملاکنڈ انتظامیہ نے دریائے سوات کے کنارے اباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا انہوں نے کہا کہ پل چوکی کے مقام پر  سیلابی ریلےمیں بجلی کے پول گر نے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا تاہم واپڈا اہلکار بجلی کی بحالی میں مصروف عمل ہے بجلی کی بحالی میں 48سے 72گھنٹے لگ سکتے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے