پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پریس ریلیز عالمی امدادی ادارے خصوصی تعاون کریں ۔ خیبرپختون خواہ میں زراعت و لائیو سٹاک اینڈ فشریز مکمل ختم ہونے کا خدشہ ہے !سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے پشاور ۔ باجوڑ ۔ مہمند ۔ ڈیرہ اسماعیل خان ۔ سوات ۔ ہزارہ ڈویژن سمیت 35 اضلاع میں زراعت و لائیو سٹاک اینڈ فشریز کو تقریباً 10 ارب رپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ہزاروں جانور پانی میں بہہ گئے ہیں لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ ۔ تمام فش فارم تباہ ۔ مچھلیاں سیلابی پانی میں بہہ چکی ہیں ۔ ڈیری فارمرز ۔ ذمیندار۔ ماہ پرور سڑکوں پر آگئے ۔ وزیراعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان ہر ضلعے کا دورہ کریں ۔ اور ترجیہی بنیادوں پر فارمرز اور ماہی پرورز کو خصوصی ریلیف دیا جائے ۔ محمد آصف اعوان ! لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ جسکی صدارت صوبائی صدر محمد آصف اعوان نے کی ۔ اجلاس میں موجودہ بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈیری فارمرز ۔ کسان اور ماہی پروروں کے نقصانات کا اندازہ لگایا گیا ۔ جو کے اربوں روپے میں ہے محمد آصف اعوان نے اقوام متحدہ عالمی امدادی اداروں ۔ وفاقی و صوبائی حکومت سے اپیل کر دی ۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم یا ہماری حکومت اکیلے اس آزمائش کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ اس لئے عالمی برادری ہماری مدد کریں ۔ ہزاروں ایکڑاراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں مچھلی فارمز تباہ ہونے پر کچھ نہیں بچا دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے دنیا اور ہماری وفاقی و صوبائی حکومتیں ڈیری فارمرز ۔ کسانوں اور ماہی پروروں کی مدد کریں تاکہ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں ۔ اجلاس میں شریک ارکان میں جنرل سیکرٹری ثریا شہاب صاحبہ ۔ نائب صدر ڈاکٹر کامران اکرام خان سینئیر نائب صدر کمال خان آف مردان ۔ نسیم شاہ ضلع کرم ۔ ولی خان۔نوشہرہ۔ امیر زیب خان بونیر ۔ احسان اللہ شاہ سوات ۔ جائنٹ سیکرٹری نورالوہاب ۔ سیکرٹری اطلاعات فواد خان پھندو ۔ افتخار خان اچینی ۔ افتخار خان چمکنی ۔ اور محمد کبیر خان کے علاوہ دیگر ممبرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔!