سخاکو(مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام اور انصارلاسلام تحصیل درگئی کے زیر اہتمام سخاکوٹ بازار میں متاثرین سیلاب کیلئے امدادی کمیپ لگایا گیا جس میں لوگوں نے اپنے استطاعت کے مطابق انکے ساتھ امداد کی۔جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے امیرمولانا سلیمان حقانی کے زیر نگرانی سخاکوٹ بس سٹاپ پر سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کمیپ لگایا گیا جس میں جنرل سیکرٹری مولانا سہراب، ضلعی نائب امیر مولانا فضل اللہ شاہ،انصارالاسلام کے قاری الیاس، ویلج کونسل الیفے کلے کے چیئرمین قاری سجاد علی حقانی، کسان کونسلر مولانا خورشید بھی موجود تھے۔امدادی کمیپ میں لوگوں نے اپنے استطاعت کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے چندہ دیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے امیرمولانا سلیمان حقانی نے کہا کہ ازمائش کی اس گھڑی میں ہم اپنے متاثرہ بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد کیلئے اگے بڑھ کر انکے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے امدادی کمیپ میں چندہ دیا اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر عطا کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے