شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ میں سیلاب سے تین افراد جان بحق،الپوری تا بشام،کروڑہ تا کانا مین شاہرائے سیلاب کے نذر،سینکڑوں پُل،رابطہ بریجزاور واٹرسپلائز سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔وادی کانااور وادی الپوری سمیت بیشتر علاقوں میں 150سے زائد مقامی پن بجلی گھریں سیلابی پانی میں غرق ہوگئے۔بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل،بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطہ ہوگیا،بڑی تعداد میں لنک سڑکی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔کچے مکانات اور دریاؤں اور خوڑوں کے نزدیک عمارتیں شدید متاثر۔مسلسل بارشوں اور سیلاب کے بعد فصلیں،باغات اور کھیت شدید متاثر،دریاؤں کے نزدیک زمینوں کے پروٹیکشن والز تباہ ہوگئے۔بالائی علاقوں میں بڑے پیمانے پر کچے مکانات کی تباہی کے اطلاعات،امدادی کاروایوں میں کئی افراد بھی زخمی ہوئے۔شانگلہ آفت زدہ قرار دئے جانے کے باوجود اقدامات نہ ہونے کے برابر۔ضلع شانگلہ میں بھی مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،ہر طرف نقصانات ہی نقصانات۔تین افراد جان بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے، مین شاہراؤں پر جگہ جگہ سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے جبکہ دیہاتوں کے سینکڑوں کی تعداد میں بالائی علاقوں کے لنک روڈز تباہ ہوگئے۔خان خوڑ،لوئے خوڑ،امنوی خوڑ سمیت دیگر خوڑوں اور ندی نالوں پر پیدل آمدورفت کے استعمال،پُل اور رابطہ بریجز سیلابی پانی میں بہہ گئے،سینکڑوں واٹر سپلائی اور ٹینکیوں کی سکیمیں سیلابی پانی میں بہہ گئے لوگوں کو پینے کے پانی میں شدید مشکلات۔کروڑہ سے وادی کانا جانے والی سڑک جگہ جگہ سیلابی ریلے میں بہہ گیا جبکہ اسی طرح الپوری بشام مین شاہراہ رانیال کے مقام پر سیلابی ریلے کے نذرہوگیا جس سے آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہیں۔خوڑوں اور بڑی ندیوں کے پانی پر چلنے والے 150سے زائد مقامی پن بجلی گھریں ناکارہ،سینکڑوں کے واٹر چینلز پانی کے نذر ہوگئے۔شانگلہ کے بیشتر علاقوں میں بجلی کا نظام معطل،پیشتر علاقے تاریکیوں میں ڈوب گئے۔ہفتے کو بھی بالائی دیہاتی علاقوں کا زمینی رابطہ معطل رہا ان علاقوں تک لنک سڑکیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی،اطلاعات کے مطابق بہت بڑی تعداد میں کچے مکانات تباہ ہوچکے ہیں جبکہ دیگر عمارتوں کو بھی نقصانات پہنچے ہیں۔طوفانی سیلابی موسلادھار بارشوں کے باعث باغات،فصلوں،کھیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہیں اور بیشتر وٹہ جات گر گئے ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے