سوات (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا سیلاب سے متاثرہ سوات پریس کلب کی عمارت کا دورہ وزیراعلی محمود خان کی پریس کلب سے متصل ہاکی گراونڈ میں میڈیا سے گفتگو ایک مہینہ قبل آئے سیلاب نے ٹانک اور کرک کو متاثر کیاہم نے بر وقت اقدامات کیے اور ایمرجنسی فنڈز کی فوری منظوری دیبدقسمتی سے ندی نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے نقصان بہت  زیادہ ہوا ڈی آئی خان اور ٹانک میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریلیف اداروں نے اچھا کردار ادا کیابہت افسوس ہوا کہ این ڈی ایم اے سمیت کوئی وفاقی ادارہ ریسکیو سرگرمیوں کے لیے گراونڈ پر موجود نہیں صوبہ  بھر میں ریلیف سرگرمیاں بلاتعطل جاری ہیں صوبائی حکومت لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر ریلیف اور ریسکیو آپریشن سمیت سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے میں مصروف عمل ہے امسال سیلابی ریلا پچھلے تمام ریلوں  سے کئی گُنا زیادہ اور خطرناک تھا صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہمہ وقت موجود ہے متاثرہ لوگوں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے اگر پورا ترقیاتی فنڈ بھی استعمال کرنا پڑے تو دریغ نہیں کرینگے سوات تا کالام روڈ این ایچ اے کے زیر انتظام ہے لیکن تاحال بحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا اگر وفاقی حکومت مذکورہ سڑک ایک دو دن تک ٹھیک نہیں کرتی تو میں خود صوبے کے فنڈ سے مرمت کراؤں گا امتحان کی اس گھڑی میں ہر وقت اپنے عوام کے درمیان موجود ہوں اپنی عوام کی مدد کیلئے ہر حد تک جاونگاریسکیو اینڈ ریلیف کے بعد نقصانات کے تخمینے کے لیے سروے کیا جائے گا جو بھی دریا کے قریب تعمیرات کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی کوئی بھی ہوٹل یا گھر دریا کے کنارے تعمیر نہیں ہوگا پورے خیبرپختونخوا میں ندی نالوں  کے کناروں پر تعمیرات کے سدباب کیلئے پہلے سے ہی قانون سازی کی گئی ہے  فیڈرل گورنمنٹ خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ امتیازی سلوک سے باز رہے ایک ارب روپے پہلے ہی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیلئے جاری کیے  گئے ہیں امدادی سرگرمیوں کے لیے مزید دو ارب روپے جلد جاری کریں گے سیلاب سے متاثرہ دیگر اضلاع کے بھی دورے کروں گا سوات کے عوام نے اپنے بھائیوں کی مدد کرکے بھائی چارے کی مثال قائم کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے