سوات (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کمراٹ اور کالام میں سیاحوں کو محفوظ طریقے سے گھروں کو واپسی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس سلسلے میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں، سیاحوں کو ہیلی سروس کے ذریعے دیگر علاقوں تک منتقلی کے لئے مکمل انتظامات کرلئے گئے ہیں، سیدو ایئرپورٹ سے دو بار کمراٹ اور کالام کی جانب ہیلی پرواز کی کوششیں کی گئی جو کہ موسم کی خرابی کی وجہ سے معطل کرنی پڑی، محفوظ منتقلی کے لئے موسم میں بہتری کا انتظار ہے، جیسے ہی موسم میں بہتری آئیگی ہیلی سروس سے سیاحوں کی منتقلی شروع کردی جائے گی۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سیاحوں کو کمراٹ اور کالام میں رہائشی سہولیات فراہم ہیں اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں تمام ضروری اشیاء سیاحوں کو باہم فراہم کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی ہوٹل انڈسٹری بھی اس سلسلے میں مکمل تعاون کررہی ہیں۔ سیاحوں اور خاندانوں کے نام خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سیاح اور ان کے خاندان تسلی رکھیں ان کے پیاروں کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے اور گھروں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک فیملی کی جانب سے ویڈیو کا خاص ذکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ فیملی سیلاب سے پہلے ٹنٹ میں مقیم تھی جنہوں نے سیلابی ریلے کے دوران جنگل میں پناہ لی۔ فیملی کو تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں، موسم کے بہتر ہوتے ہی گھر منتقلی کے لئے ہیلی سروس فراہم کردی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے