پشاور(مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی وعوامی امور وقومی مورثہ انجینئر امیرمقام پیسکو ہیڈکوارٹر پشاور میں اعلی سطح اجلاس۔جس میں امیرمقام نے پیسکو میں فوری طور پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا۔اور چیف ایگزیکٹیو پیسکو محمد جبارخان کو تاکید کی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ ہر قسم تعطیلات کومنسوخ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کریں۔انجینئرامیرمقام نے تمام ورکرز جو بجلی کی ترسیل کی کوشش میں کام کررہے ہیں۔ان کی تعریف کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان کو نقد انعامات سے نوازاجائے۔